بزنس

سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 3 ہزار روپے کا اضافہ

 

حیدرآباد میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں پھر سے زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 کیرٹ خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت ایک ہی دن میں تقریباً 3 ہزار روپے بڑھ کر 1,31,500 روپے تک جا پہنچی۔ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,17,150 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔

 

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے — ایک کلو چاندی کی قیمت 10 ہزار روپے سے زائد بڑھ کر 1,71,300 روپے ہوگئی۔

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 4,218 امریکی ڈالر پر ٹریڈ ہورہا ہے، جبکہ چاندی کی قیمت 54.10 ڈالر فی اونس درج کی گئی۔ عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے اثر سے ملک میں بھی سونا اور چاندی دونوں کے بھاؤ اوپر چلے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button