تلنگانہ

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب 10 راونڈس میں ہوگی ووٹوں کی گنتی

حیدرآباد :جوبلی ہلز اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر آر وی کرنن نے یوسف گوڑہ کے کوٹلہ وجئے بھاسکر ریڈی انڈور اسٹیڈیم میں قائم ڈی آر سی سینٹر میں

 

 

منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ تفصیلات بیان کیں۔ان کے مطابق ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح 8 بجے پوسٹل بیلٹ سے شروع ہوگی۔ جملہ 407 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ چونکہ مجموعی طور پر 58 امیدوار میدان

 

 

میں ہیں اس لیے خصوصی اجازت کے بعد 42 ٹیبلز پر گنتی کا انتظام کیا گیا ہے۔ گنتی کا عمل 10 راؤنڈز میں مکمل ہوگا۔ اس کے لیے 186 عملے کے ارکان کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ نتائج کو وقتاً فوقتاً الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر

 

 

اپ لوڈ کیا جائے گا اور میڈیا کے لیے خصوصی ایل ای ڈی اسکرین پر نتائج دکھائے جائیں گے۔ جوائنٹ کمشنر پولیس تفصیر اقبال نے بتایا کہ گنتی مرکز کے اطراف 250 پولیس اہلکاروں کے ساتھ سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ 15 پلاٹونس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 نافذ رہے گی اور صرف اجازت یافتہ افراد ہی گنتی مرکز میں داخل ہو سکیں گے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی

 

 

بھی کوشش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button