ایجوکیشن
تلنگانہ میں TET نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد ۔تلنگانہ میں ٹیچرس ایلجبلیٹی ٹیسٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ 15 نومبر سے 29 نومبر تک درخواستیں محکمہ تعلیات کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔
اگلے سال 3 جنوری سے 31 جنوری تک ٹی ای ٹی امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 2025 کے لیے پہلی قسط کا ٹی ای ٹی نوٹیفیکیشن اس سال جون میں جاری کیا گیا تھا۔ امتحانات پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں اور 22 جولائی کو نتائج بھی جاری کیے گئے تھے۔ حالیہ دنوں میں دوسرے مرحلہ کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب
حکومت کے زیر انتظام اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے لیے سپریم کورٹ نے ایک متنازعہ فیصلہ سنایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے ملازمتوں میں برقرار رہنا چاہتے ہیں تو انہیں ٹی ای ٹی پاس کرنا ضروری ہوگا۔




