تلنگانہ
تلنگانہ گرام پنچایت انتخابات کا شیڈول اور نوٹیفکیشن آج ہوگا جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں گرام پنچایت انتخابات کا شیڈول اور نوٹیفکیشن آج شام جاری ہونے والا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے تلنگانہ کے 31 اضلاع کے 545 دیہی منڈلوں میں واقع 12,760 پنچایتوں اور 1,13,534 وارڈس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
گرام پنچایت کے انتخابات تین مراحل میں منعقد کیے جائیں گے۔ حکومت پہلے ہی انتخابات کے انعقاد کی اجازت دے چکی ہے جس کے بعد پنچایت راج محکمہ اور الیکشن کمیشن نے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔
شام 6 بجے ریاستی الیکشن کمشنر رانی کمودنی میڈیا کانفرنس منعقد کرکے تفصیلات بیان کریں گے۔



