تلنگانہ

تلنگانہ میں سرپنچ عہدے کی نیلامی، 73 لاکھ بولی لگا کر ثمینہ قاسم نے جیت لی

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے چنڈور منڈل کے بنگاری گڈہ گرام پنچایت انتخابات میں سَرپنچ کی نشست کو حیران کن طور پر نیلام کیا گیا اور یہ عہدہ 73 لاکھ روپے میں محمد ثمینہ قاسم نے حاصل کر لیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نشست کے لئے ابتدا میں 11 امیدواروں نے نامزدگیاں داخل کی تھیں، تاہم بعد میں گاؤں میں کنکادورگا مندر کی تعمیر اور مجموعی ترقی کے نام پر عہدہ کو اتفاقِ رائے سے منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

 

جس کے بعد سرپنچ کی کرسی نیلامی کے لئے رکھی گئی۔ نیلامی میں سب سے زیادہ رقم پیش کرنے والی امیدوار ثمینہ قاسم  کو سرپنچ منتخب کیا گیا جبکہ باقی امیدواروں نے باقاعدہ تحریری معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے نامزدگیاں واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

 

اس طرح بنگاری گڈہ گرام پنچایت کو باضابطہ طور پر متفقہ  قرار دئے جانے کا اعلان متوقع ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button