ہندو دیوی دیوتاوں کے خلاف چیف منسٹر رہونت ریڈی کا بیان – بی جے پی کارکنوں کی جانب سے گاندھی بھون کے گھیراو کی کوشش
حیدرآباد کے نامپلی میں واقع تلنگانہ بی جے پی دفتر کے قریب اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہندو دیوی دیوتاؤں پر دیے گئے بیان کے خلاف بی جے پی کارکنوں نے احتجاج کیا۔کانگریس کے دفتر گاندھی بھون کا گھیراؤ کرنے کے لیے ریلی کی شکل میں آگے بڑھنے کی کوشش پر پولیس نے بی جے پی کارکنوں کو روک دیا،اس موقع پر ریونت ریڈی کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا
جس پر بی جے پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی اور علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ گاندھی بھون کے اطراف بڑی تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے معافی مانگنے تک احتجاج جاری رہے گا
جبکہ اطلاعات ہیں کہ وی ایچ پی اور آر ایس ایس کارکن بھی گاندھی بھون کے گھیراؤ کی تیاری میں ہیں۔ دوسری جانب کانگریس کا کہنا ہے کہ ریونت ریڈی کے بیان میں کوئی غلط بات نہیں اور انہوں نے پارٹی قایدین کے درمیان اختلافات ختم کرنے اور سب کو متحد کرنے کی نیت سے ہندو دیوی دیوتاؤں کی مثال پیش کی تھی۔



