نیشنل

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ بیرسٹر اسد الدین اویسی کا فرضی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ۔ مقدمہ درج

حیدرآباد: حیدرآباد کی سائبرکرائم پولیس نے اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے تیار کی گئی اور سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی ویڈیو کے معاملے میں

 

نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ شکایت اے آئی ایم آئی ایم کے سوشل میڈیا ایڈمنسٹریٹر محمد عرفان نے بی این ایس اور آئی ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کروائی۔ اس سلسلے میں نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے جنہوں نے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) سے تیار کردہ اسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ و صدر اے آئی ایم آئی ایم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

 

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے بی این ایس اور آئی ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button