انٹرٹینمنٹ

فلم اداکارہ ندھی اگروال کو حیدرآباد میں تلخ تجربہ

حیدرآباد ۔ فم‌اداکارہ نِدھی اگروال کو حیدرآباد کے لولو مال میں منعقدہ ایک تشہیری تقریب کے دوران اس وقت خوفناک صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا جب "دی راجا صاحب” فلم کے گانے کی لانچ کے موقع پر مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیوس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکارہ تقریب کے مقام سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہی تھیں تو بے قابو ہجوم نے انہیں چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا جس سے ہجوم پر قابو پانے کے ناکافی انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

 

ویڈیوس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کو خانگی سیکورٹی نے کس قدر مشکل حالات میں گاڑی تک پہنچایا کیونکہ مداحوں نے انھیں گھیر لیا تھا۔ کچھ دیر بعد وہ گاڑی میں وہاں سے روانہ ہوگئیں جس پر منتظمین نے راحت کی سانس لی۔

 

اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید دیکھنے میں آئی جہاں کئی صارفین نے مصروف مال میں سیکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھائے۔ اگرچہ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم سامنے آنے والی ویڈیوس نے عوامی تقریبات میں

 

مشہور شخصیات کی حفاظت کے موضوع پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button