تلنگانہ

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں نام پوچھ کر آٹو ڈرائیور فیروز خان پر شر پسندوں کا جان لیوا حملہ –   مجلسی قائدین کی کمشنر پولیس سے نمائندگی

نظام آباد ضلع کے ارمور منڈل کے آلور میں آٹو ڈرائیور پر مقامی شر پسند افراد کے جان لیوا حملہ کی مذمت،

 نظام آباد مجلس قائدین کی زخمی آٹو ڈرائیور فیروز خان کے ہمراہ کمشنر پولیس سے ملاقات 

حملہ آوروں و شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

 

نظام آباد، 19/ڈسمبر (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے آلور میں پیش آئے واقعہ میں مقامی شرپسند عناصر کی جانب سے آٹو ڈرائیور فیروز خان کو شدید زد و کوب کیا گیا، اس خصوص میں آج نظام آباد مجلس قائدین نے پولیس کمشنر سائی چیتنیا سے ملاقات کی

 

، تفصیلات کے مطابق نظام آباد ریلوے اسٹیشن سے فیروز خان نے آلور کے مسافرین کا کرایہ بات کرتے ہوئے اپنے آٹو میں بٹھاکر آلور پہنچا، ان سواریوں کو چھوڑنے کے بعد وہاں کے چند مقامی بچے فیروز خان کو لفٹ مانگے ان بچوں کو وہ کچھ فاصلے تک ہی لے کر گیا اسی اثناء دو بچے آٹو سے کود گئے بچوں کی اس حرکت کو گاوں والوں نے اغواء کا شبہ کرتے ہوئے جمع ہونا شروع ہوگئے اور نام پوچھ کر آٹو ڈرائیور فیروز خان پر چو طرفہ حملہ کرنا شروع کردیا

 

اور فیروز خان کو مارپیٹ کرتے ہوئے گرام پنچایت آفس تک لے گئے اور یہاں فیروز خان کو رسیوں سے باندھ کر شدید زد و کوب زخمی کیا، مقامی افراد و شرپسندوں کے شدید حملہ اور مارپیٹ سے فیروز خان بیہوش ہوگیا، اسی اثناء آرمور پولیس موقع پر پہنچ کر شدید زخمی فیروز خان کو آرمور ہاسپٹل منتقل کیا، فیروز خان نے بتایا کہ پولیس عین موقع پر نہیں پہنچتی تو اس کے ساتھ بڑے جان لیوا حادثہ پیش آتا، فیروز خان دبئی میں ملازمت کرتا ہے

 

اور وہ تین مہینے کی چھٹی پر اپنے وطن انڈیا آیا ہوا ہے، اپنی تین ماہ کی چھٹی کے دوران وہ اپنے افراد خاندان کی کفالت کیلئے عارضی طور پر آٹو چلا رہا تھا، فیروز خان نے نظام آباد مجلس دفتر پہنچ کر اسکے اوپر جان لیوا حملہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اور اسکے اوپر جان لیوا حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کو سخت سے سخت سزا دلوانے اور اسے مکمل انصاف دلانے کی درخواست کی

 

، بعد ازاں نظام آباد ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز، سینئر کارپوریٹر و جوائنٹ سیکرٹری اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹر عبدالسلیم اور خلیل احمد نے فیروز خان کے ہمراہ پولیس کمشنر سے ملاقات کی، فیروز خان نے آلور میں اسکے ساتھ ہوئے غیر انسانی سلوک اور جان لیوا حملہ کی تفصیلات سے واقف کروایا، پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے فیروز خان کی ہمت افزائی کی اور اس پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف انکوائری کے ذریعے سخت کارروائی کرنے کا تیقن دیا اور آرمور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کا مشورہ دیا، آرمور صدر مجلس محمد ظہیر علی، نظام آباد ٹاون جنرل سیکرٹری محمد شہباز احمد اور خلیل احمد، امر فاروق نے فیروز خان کے ہمراہ آرمور پولیس اسٹیشن پہنچ کر سی آئی سے ملاقات کی اور فیروز خان آلور میں جان لیوا حملہ کرنے والوں کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی،

 

علاوہ ازیں فیروز خان کو بہتر علاج کی غرض سے ہاسپٹل سے بھی رجوع کیا گیا، فیروز خان نے انکی بروقت مدد و رہنمائی کرنے اور بہتر علاج کروانے پر صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی ،نظام آباد مجلس انچارج و ایم ایل اے ملک پیٹ حیدرآباد احمد بن عبداللہ بلعلہ اور نظام آباد مجلس قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے،

 

متعلقہ خبریں

Back to top button