تلنگانہ حکومت نے سعودی عرب بس حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے لئے 3 کروڑ 7 لاکھ روپے مالی امداد منظور کر دی

تلنگانہ حکومت نے چیف منسٹر رہونت ریڈی کی ہدایت پر سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب 17 نومبر 2025 کو ہونے والے المناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے متعمرین اور شدید زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے لئے 3 کروڑ 7 لاکھ 25 ہزار 781 روپے بطور ایکس گریشیا منظور کئے ہیں۔
اس رقم میں اعلیٰ سطحی وفد اور متاثرین کے دو لواحقین کے لئے حیدرآباد سے سعودی عرب تک سفر اور دیگر معاون خدمات کے اخراجات بھی شامل ہیں، تاکہ متاثرین کے خاندانوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق، یہ رقم C.M. Relief Fund سے جاری کی جائے گی اور تلنگانہ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر کے سیونگز بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں فوری کارروائی کی جائے اور فائل کی تصدیق کے لیے چیف منسٹر کے دفتر میں بھیجی جائے، تاکہ متاثرین کے خاندانوں کو بروقت مالی امداد فراہم کی جا سکے اور ان کے سہولت کی مکمل ذمہ داری پوری کی جا سکے۔



