انٹر نیشنل
انڈونیشیا میں بھیانک بس حادثہ، 15 افراد جاں بحق، 19 زخمی

نئی دہلی: انڈونیشیا کے وسطی جاوا صوبے کے شہر سمارانگ میں پیر کی علی الصبح ایک بس حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
سمارانگ سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا جس کے نتیجے میں بس سڑک پر لگے بیریکڈسے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔
زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



