اسپشل اسٹوری

ہندوستان بھر میں بریانی کی دھوم

ہندوستان بھر میں بریانی کی دھوم

نئی دہلی: اگرچہ ملک بھر میں کئی قسم کے کھانے دستیاب ہیں لیکن کھانے کے شوقین زیادہ تر بریانی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ برگرز، پیزا اور دوسہ بھی زیادہ آرڈر کر رہے ہیں۔ اس سال آن لائن آرڈرزس کے حوالے سے معروف فوڈ ڈلیوری ایپ "سویگی” نے 2025 کی رپورٹ جاری کی

 

جس میں بتایا گیا کہ اس سال مجموعی طور پر 9.3 کروڑ بریانی کے آرڈر کیے گئے۔آن لائن آرڈرس میں صارفین نے اپنی پسندیدہ ڈش کے طور پر بریانی کو منتخب کیا جس کا اندازہ ہے کہ ہر منٹ میں 194 آرڈر ہو رہے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ مقبول چکن بریانی ہے۔ سویگی کے مطابق 5.77 کروڑ چکن بریانی کے آرڈر ہوئے۔

 

اس کے بعد برگرز (4.42 کروڑ)، پیزا (4.01 کروڑ) اور ڈوسے (2.62 کروڑ) کا نمبر آتا ہے۔سویگی نے بتایا کہ صارفین مقامی کھانوں کو زیادہ پسند کر رہے ہیں اور پہاڑی علاقوں کے کھانے کے آرڈرز 9 گنا بڑھ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مالاباری، راجستھانی، مالوانی سمیت دیگر علاقائی کھانوں کے آرڈرز بھی دوگنے ہو گئے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق، لنچ کے مقابلے میں ڈنر کے وقت زیادہ آرڈرز کیے جا رہے ہیں۔ سویگی نے یہ بھی بتایا کہ صارفین غیر ملکی کھانوں کو بھی خوب پسند کر رہے ہیں، مثلاً میکسیکن (1.6 کروڑ)، تبتی (1.2 کروڑ)، اور کوریائی (47 لاکھ) کھانوں کے آرڈرز بھی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button