تلنگانہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ٹھنڈی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ درج کیا جارہاہے۔
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں سردی کی لہر میں مزید شدید ہو سکتی ہے۔ حیدرآباد اور شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ عادل آباد،کومرم بھیم آصف
آباد، منچریال، نرمل، ورنگل،ہنمکنڈہ،جنگاؤں، سدی پیٹ، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ رواں ماہ کی 26 تاریخ تککئی اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
سردی کی شدت کے باعث صبح اور رات کے وقت درجہ حرارت خاص طور پر کم رہتا ہے، جس سے لوگ سردی کے لیے خصوصی تیاری کریں۔ خشک موسم کے سبب دن میں دھوپ نکلنے کے باوجود رات میں ٹھنڈک برقرار رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے مطابق
شہری اور دیہی علاقوں میں گرم کپڑوں، ہیٹر اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔



