"میرا جسم، میری مرضی” کہنا درست نہیں ۔ اداکارہ انسویا کو کراٹے کلیانی کا جواب

حیدرآباد: ٹالی ووڈ اداکار شیواجی کی جانب سے ہیروئنس کے لباس پر کیے گئے تبصروں پر زبردست بحث جاری ہے۔ یہاں تک کہ خواتین کمیشن نے بھی انہیں نوٹس جاری کیے ہیں۔ اسی دوران اداکارہ کراٹے کلیانی شیواجی کی حمایت میں سامنے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ شیواجی نے ایک بھائی اور باپ کی طرح سوچتے ہوئے نیک نیتی سے یہ باتیں کہی ہیں۔کلیانی نے تشویش ظاہر کی کہ فلمی تقریبات میں نیم برہنہ لباس پہن کر آنے سے معاشرے کی ثقافت متاثر ہو رہی ہے اور بچے انہیں دیکھ کر بگڑ سکتے ہیں۔”میرا جسم، میری مرضی” کہنا درست نہیں۔
کلیانی کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے شیواجی اپنی بات کو بہتر انداز میں پیش نہ کر سکے ہوں لیکن ان کی باتوں میں سچائی ضرور ہے۔ خاص طور پر اداکارہ انسویا اور گلوکارہ چنمیئی کے ردعمل پر کلیانی نے سخت جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ "میرا جسم، میری مرضی” کہنا درست نہیں ہے
اور عوامی تقریبات میں شائستگی اختیار کرنی چاہیے۔انہوں نے انسویا سے سیدھا سوال کیا:”انسویا جی، آپ کے دو بیٹے ہیں نا؟ اگر کل وہ غیر مناسب لباس پہننے والی لڑکیوں کے ساتھ گھومیں تو کیا آپ کو اچھا لگے گا؟”
کلیانی نے کہا کہ کچھ لوگ صرف شہرت کے لیے اس معاملے کو بلاوجہ بڑھا رہے ہیں۔دوسری جانب ہیروئنس کے لباس پر اپنے بیانات پر شِواجی نے وضاحت دی اور پریس میٹ میں معذرت کی۔ا



