تلنگانہ
تلنگانہ میں شدید سردی بعض اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک پہنچ گیا ہے۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں سردی میں مزید شدت آئے گی۔
بتایا گیا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔ اس حد تک محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، ورنگل، ہنمکنڈہ ، جنگاؤں، سدی پیٹ، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔
رواں ماہ کی 26 تاریخ تک ان اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 5 سے 10 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع میں یہ 11 سے 15 ڈگری کے درمیان ہوسکتا ہے۔



