تلنگانہ

بی شفیع اللہ کو وائس چیرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی زائد ذمہ داری – تلنگانہ میں 15 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے بڑے پیمانہ پر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکام جاری کئے۔بی شفیع اللہ کو وائس چیر مین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے

 

جیش رنجین اسپیشل سکریٹری کوحیدر آبادمیٹرو پلین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے اسپیشل چیف سکریٹری کے عہدہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ پہلے سے صنعت اور سرمایہ کاری کے محکمہ کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ حکومت نے سندیپ کمار جھا کو قطب اللہ پور زونل کمشنر جی ایچ ایم سی ، پرینکا الا کو خیریت آباد زونل کمشنر جی ایچ ایم سی. مقرر کیا ہے۔ اسی طرح اپور وا چوہان کو کوکٹ پلی ، انوراگ جینتی کو راجند رنگر ، روی کرن کو سکندر آباد، چند را کلا کوشمس آباد، ہیمنت کیشو پٹیل کو ایل بی نگر ؛ نچت گنگوار کو مکا جگری، رادھیکا گپتا کو اپل اور بہیمنت سهاد یور او کو شیری لنگم پلی زونل کمشنر جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا ہے۔

 

ایم ہر یتا کلکٹر راجنا سرسلہ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن مقرر کیا گیا ہے وہ پرینکا الا کی جگہ لیں گی۔ ای وی نرسمہا ریڈی کو مینیجنگ ڈائرکٹر موسیٰ ندی ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ مقرر کیا گیا ہے۔ جتیندر ریڈی کو ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز حیدر آباد مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button