بزنس

ایک ہی دن میں چاندی کی قیمت میں 20 ہزار کا اضافہ – سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی

حیدرآباد _. بھارت بھر میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ خاص طور پر چاندی کی قیمتیں سونے کے مقابلے میں کہیں زیادہ رفتار سے اوپر جا رہی ہیں۔

 

آج 24 کیرٹ سونے کی ایک تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 41 ہزار 220 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی ایک تولہ قیمت 1100روپے بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 350روپے ہو گئی۔

 

چاندی کی قیمت میں تو غیر معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ایک کلو چاندی کی قیمت میں 20 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کے روز ایک کلو چاندی کی قیمت دو لاکھ 54ہزار روپے تھی، جو آج بڑھ کر دو لاکھ 74ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے ایک دن قبل یعنی جمعرات کو ایک کلو چاندی کی قیمت دو لاکھ پینتالیس ہزار روپے تھی، جو جمعہ کو نو ہزار روپے بڑھ کر دو لاکھ چون ہزار روپے ہو گئی تھی۔

 

ماہرین کے مطابق مہنگائی، معاشی اتار چڑھاؤ اور دیگر مالیاتی چیلنجز کے باعث سونا اور چاندی مسلسل اپنی قدر میں اضافہ کر رہے ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کی توجہ قیمتی دھاتوں کی جانب مزید بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button