انٹر نیشنل

اسرائیلی فوجی کی درندگی: نماز ادا کرتے فلسطینی کو گاڑی سے ٹکر،

اسرائیل کے ایک فوجی نے اپنے اے ٹی وی گاڑی سے سڑک کنارے نماز ادا کرتے ہوئے ایک فلسطینی شخص کو ٹکر مار دی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ واقعہ ویسٹ بینک کے شہر رام اللہ کے قریب پیش آیا، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے کی ہے۔

 

فوج کے مطابق مذکورہ شخص ایک مسلح ریزرو فوجی تھا، جو عام لباس میں موجود تھا۔ واقعے کو سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوج نے اسے فوجی خدمات سے برطرف کر دیا اور اس کے پاس موجود اسلحہ ضبط کر لیا ہے۔ گاڑی سے کئے گئے اس حملے میں زخمی فلسطینی شہری اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق ریزرو فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے پانچ دن کی عدالتی تحویل میں رکھا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے واضح کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button