انٹرٹینمنٹ

’’ دھوراندر” کی دھوم ایک ہزار کروڑ کا کیا بزنیس

ممبئی: بالِی ووڈ اداکار اکشئے کھنہ ، سنجئے دت، رنویر سنگھ اور دیگر اداکاروں کے ساتھ بنائی گئی ملٹی اسٹارر فلم ” دھوراندر” ایک ہزار کروڑ سے زائد کا کاروبار کر چکی ہے۔

 

دنیا بھر میں فلم ’’کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ حالیہ ریلیز ہونے والی فلمیں اور حتیٰ کہ ہالی ووڈ کی فلمیں بھی اس کا مقابلہ نہیں کر پا رہیں۔

 

اگرچہ فلم ’’کس کس کو پیار کروں 2‘‘ ریلیز ہوئی لیکن ’’ دھوراندر” کے سامنے کامیڈین کپل شرما کا جادو بھی چل نہ سکا۔ نے باکس آفس پر کئی ہٹ فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

 

’’ دھوراندر”ہندی سنیما کی زیادہ کمائی کرنے والی بیشتر فلموں پر یہ فلم بھاری ثابت ہوئی ہے۔ رنویر سنگھ کے مقابلے میں اکشے کھنہ کے کردار کی زیادہ چرچا ہو رہی ہے۔ رحمان ڈکیت کے کردار میں اکشے کھنہ نے قابلِ تعریف اداکاری کی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ان کے ایک گانے کی ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ کہا جا سکتا ہے کہ فلم کی مضبوط کہانی اور شاندار اداکاری کی بدولت ناظرین کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔ آئیے جانتے ہیں کہ فلم نے 24ویں دن کتنی کمائی کی۔ ’’ دھوراندر” نے آغاز سے ہی باکس آفس پر مضبوط گرفت بنائے رکھی ہے۔

 

اوپننگ ڈے پر فلم نے 29 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جس کے بعد کئی مواقع پر اس نے ریکارڈ توڑ کمائی کی۔ 20 دن سے زیادہ مکمل کرنے کے باوجود فلم کی یومیہ کمائی مسلسل دوہرے ہندسوں میں برقرار ہے۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں فلم پر پابندی کے باوجود یہ وہاں سب سے زیادہ پائریسی کی جانے والی بالی ووڈ فلم بن گئی جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھا۔سیکنِلک کی رپورٹ کے مطابق خبر لکھے جانے تک 24ویں دن فلم نے 20.68 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔

 

اس طرح 24 دنوں میں فلم نے گھریلو باکس آفس پر مجموعی طور پر 688.68 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کر لیا ہے۔ وہیں عالمی سطح پر فلم کی کمائی پہلے ہی ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button