تلنگانہ

گرلز ہاسٹل میں ڈگری کی طالبہ کی وارڈن نے لکڑی سے پٹائی کردی۔تلنگانہ کے بھوپال پلی میں واقعہ 

گرلز ہاسٹل میں طالبہ پر تشدد، وارڈن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تلنگانہ کے بھوپال پلی میں واقعہ

 

جئے شنکر بھوپال پلی: ریاست تلنگانہ جئے شنکر بھوپال پلی ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع ایس سی گرلز ہاسٹل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ہاسٹل کی وارڈن نے ڈگری تیسرے سال کی طالبہ پر مبینہ طور پر تشدد کیا۔

 

الزام ہے کہ وارڈن بھوانی نے طالبہ کو لاٹھی اور ہاتھوں سے بے رحمی سے مارا۔اس واقعے کی ویڈیو ہاسٹل میں موجود دیگر طالبات نے ریکارڈ کی جو بعد میں منظرِ عام پر آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ کی 24 تاریخ کو پیش آیا تھا تاہم یہ معاملہ اب سامنے آیا ہے۔

 

قابلِ ذکر ہے کہ یہی ایس سی ہاسٹل دو ماہ قبل طالبات کو مذہبی تعلیمات دینے کے معاملے میں بھی خبروں میں رہا تھا۔ تازہ واقعے کے بعد طلبہ تنظیموں نے ہاسٹل کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ وارڈن کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

 

انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس واقعے پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم معاملے کی جانچ کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button