ایجوکیشن
ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی جگتیال میں فاونڈر ڈے کی تقریب

جگتیال میں واقع ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی میں ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی اور شادان ایجوکیشنل سوسائٹی حیدرآباد کے چیف پروموٹر اور فاؤنڈر ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان کی ہوم پیدائش کے موقع پر شاندار انداز میں فاؤنڈرز ڈے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر وی آر کے کالج آف فارمیسی میں کیک کاٹا گیا۔ بعد ازاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وی آر کے کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ دلجمعی سے تعلیم حاصل کریں اور اعلیٰ مقام حاصل کریں۔
تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ایچ پرمیشور، ایڈمنسٹریٹو آفیسر میر کاظم علی کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔




