تلنگانہ
آٹو اور کیاب ڈرائیورس کو کمشنر پولیس حیدرآباد کی وارننگ

حیدرآباد کمشنر پولیس حیدرآباد سجنار نے سالِ نو کے موقع پر کیاب اور آٹو ڈرائیورس کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سواری کو بٹھانے سے انکار یا بکنگ سے زائد رقم کا مطالبہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔کمشنر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کہیں بھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔
گاڑی کا نمبر، وقت، مقام اور رائیڈ کی تفصیلات کا اسکرین شاٹ حیدرآباد پولیس کے واٹس ایپ نمبر 9490616155 پر روانہ کریں۔



