تلنگانہ
بندروں کا خوف خاتون کی موت۔ کریم نگر ضلع میں واقعہ

حیدرآباد ۔بندروں کے حملہ کے خوف سے ایک خاتون اپنے گھر کے سامنے گر کر ہلاک ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کریم نگر ضلع کے شنکراپٹنم منڈل کے لنگاپور گاؤں میں پیش آیا۔
گاؤں والوں کے مطابق 59 سالہ ویمالا نامی خاتون کے گھر کے سامنے آج کے صبح بندروں نے ہلچل مچادی۔ خاتون کو یہ خوف تھا کہ بندر گھر میں داخل نہ ہو جائیں اس لیے خاتون نے انہیں بھگانے کی کوشش کی۔ اس دوران وہ توازن کھو جانے کے نتیجے میں گھر کے سامنے گر پڑی۔
سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث انہیں علاج کے لیے حیدرآباد کے علاقہ حُضور آباد کے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی۔



