تلنگانہ
ٹرین کے دو ڈبوں کے درمیان خطرناک انداز میں سفر۔ تلنگانہ میں عجیب و غریب واقعہ

منچریال: ریل پر دو بوگیوں کے درمیان بیٹھ کر خطرناک طریقے سے سفر کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تلنگانہ کے منچریال علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ گورکھپور ایکسپریس ریل پر سفر کر رہا شخص ریلوے پولیس کی نظر میں آیا اور اسے نیچے اتار لیا گیا۔
تحقیقات میں اُس نے صحیح جواب نہیں دیا اور عجیب و غریب باتیں کررہا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔فوری طور پر اس شخص کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم وہ جس خطرناک انداز میں سفر کر رہا تھا
لوگوں نے اس کا ویڈیو بنایا اور وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔



