تلنگانہ

پارٹی بدلنے والے بی ار ایس کے مزید دو ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے سے متعلق اسپیکر اسمبلی کا بڑا فیصلہ

حیدرآباد _ پارٹی بدلنے کے الزامات کا سامنا کر رہے بی آر ایس کے دو ارکانِ اسمبلی کو تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پرساَد کمار نے کلین چٹ دے دی ہے

 

۔ اسپیکر نے واضح کیا کہ ایم ایل ایز پوچارم سرینواس ریڈی اور کالے یادیا بدستور بی آر ایس میں ہی شامل ہیں اور ان کے پارٹی چھوڑنے کے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔اسپیکر نے بتایا کہ اس سے قبل بھی 5 دیگر ایم ایل ایز کو اسی نوعیت کے الزامات میں کلین چٹ دی جا چکی ہے۔

 

تاہم ایم ایل ایز ڈی ناگندر اور کڈیَم سری ہری کے خلاف دائر شکایات پر ابھی اسپیکر کو جانچ کرنی باقی ہے۔ادھر جگتیال کے ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار کے خلاف دائر نااہلی کی عرضی پر سماعت مکمل ہو چکی ہے اور فیصلہ محفوظ رکھا گیا ہے۔

 

تمام ایم ایل ایز کی نااہلی سے متعلق عرضیوں پر جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے پیشِ نظر اسپیکر پرساد کمار نے اس سے قبل ہی اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button