تلنگانہ

نظاموں کا شہر، اب ارب پتیوں کا مرکز – ممبئی، دہلی کے بعد حیدرآباد—ارب پتیوں کا تیسرا بڑا شہر

حیدرآباد _ حیدرآباد  ملک کے اُن شہروں میں شامل ہوگیا ہے جہاں سب سے زیادہ امیر افراد مقیم ہیں۔ سالانہ ہُرون انڈیا رچ لسٹ اور فوربس انڈیا کی جانب سے جاری کردہ فہرستوں کے مطابق حیدرآباد کے امیر افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان تخمینوں کے مطابق دیوی لیابرٹریز سے وابستہ مرلی دیوی خاندان تقریباً 91,100 کروڑ روپے کی مجموعی دولت کے ساتھ حیدرآباد کے سب سے امیر افراد میں سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹکچر لیمیٹڈ (MEIL) کے پی۔ پِچّی ریڈی ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 42,650 کروڑ روپے لگایا گیا ہے،

 

جبکہ تیسرے مقام پر پی۔ وی۔ کرشن ریڈی 41,810 کروڑ روپے کے ساتھ موجود ہیں۔ چوتھے نمبر پر Hetero Labs کے بی۔ پارتھاسارتھی ریڈی 39,030 کروڑ روپے کے ساتھ ہیں، جبکہ پانچویں مقام پر Dr. Reddy’s Laboratories کے کے۔ ستیِش ریڈی خاندان تقریباً 39,000 کروڑ روپے کی دولت کے ساتھ شامل ہے

 

۔ چھٹے نمبر پر Aurobindo Pharma کے پی۔ وی۔ راماپرساد ریڈی 35,000 کروڑ روپے کے ساتھ ہیں، جب کہ بایولوجیکل-ای کی سربراہی کرنے والی ماہم دتّا بھی نمایاں امیر افراد میں شامل ہیں۔ ساتویں نمبر پر شمسی توانائی کے شعبے میں Premier Energies سے وابستہ سورندر سالوجا خاندان ہے، آٹھویں نمبر پر رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے جوپلی رامیشور راؤ ہیں، جبکہ بعد کے مقامات پر Aparna Constructions کے سبرامنیم ریڈی اور وینکٹیشور ریڈی شامل ہیں۔

 

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو حیدرآباد کے زیادہ تر امیر افراد فارما، انفراسٹرکچر، رئیل اسٹیٹ اور شمسی توانائی کے شعبوں سے ابھرے ہیں۔ تازہ اندازوں کے مطابق حیدرآباد میں ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد اثاثے رکھنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوچکی ہے، جس کے باعث ملک میں ممبئی اور دہلی کے بعد حیدرآباد تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button