تلنگانہ
چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ہفتہ کو محبوب نگر ضلع میں اندرامّاں مائنارٹی مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں اور الاٹمنٹ احکامات حوالے کئے۔
اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز فنانس کارپوریشن چیئرمین محمد عبیداللہ کوتوال کی قیادت میں مجموعی طور پر 1100 سلائی مشینیں تقسیم کئے۔ٹی جی ایم ایف سی کے چیئرمین نے غریب اور تربیت یافتہ اقلیتی خواتین کی خود روزگاری اور معاشی استحکام کے لیے اس اقدام پر چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا۔
اس پروگرام میں ریاستی وزرا محمد اظہرالدین ؛ دامودر راج نرسمہا، جوپلی کرشنا راؤ، واکتی سری ہری اور رکنِ پارلیمنٹ ناگرکرنول ملّو روی، رکنِ پارلیمنٹ محبوب نگر ڈی کے ارونا موجود تھے۔



