تلنگانہ میں آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر اعلیٰ عہدیداروں کے تبادلے عمل میں آئے ہیں۔ ریاست کے چیف سیکریٹری کے رام کرشن راؤ نے ہفتہ کے روز احکامات جاری کرتے ہوئے چار آئی اے ایس اور 20 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کیے ہیں۔
ان احکامات کے تحت معروف مذہبی مقام یادادری گٹہ کے ای او کی حیثیت سے بھوانی شنکر کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ گورنر کے ساتھ جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں میں، سائبر آباد پولیس میں ٹریفک کے جوائنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے گجراؤ بھوپال کو پروویژننگ اور لاجسٹکس کا انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح نارکوٹکس بیورو کے آئی جی کے طور پر خدمات انجام دینے والے ابھیشیک مہانتی کو ویجیلنس اور انفورسمنٹ شعبہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے عہدے پر منتقل کیا گیا ہے۔
شِوم اُپادھیائے کو فیوچر سٹی کمشنریٹ میں ڈی سی پی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔




