تلنگانہ بلدی انتخابات دوپہر ایک بجے تک 48.54 فیصد پولنگ

حیدرآباد: ریاست بھر میں 116 میونسپلٹیز اور 7 کارپوریشنز میں پولنگ جاری ہے۔ پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور ابتدائی دو گھنٹے کافی جوش و خروش کے ساتھ گزرے تاہم بعد میں گرمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر پولنگ کی رفتار کچھ سست ہوئی۔
صبح 11 بجے تک 28.48 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ریاستی انتخابی کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، دوپہر 1 بجے تک ریاست بھر میں اوسطاً 48.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ صبح سست آغاز کے باوجود وقت کے ساتھ ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز پر پہنچی
جس سے پولنگ فیصد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔میونسپلٹیز اور کارپوریشنز کے اعتبار سے پولنگ کی صورتحال کچھ یوں ہے: میونسپلٹیز میں 51.66 فیصد جبکہ کارپوریشنز میں 40.96 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ میونسپلٹیز میں ووٹرز کی دلچسپی زیادہ رہی، جبکہ کارپوریشنز میں پولنگ کا تناسب کم تھا لیکن بتدریج بڑھ رہا ہے۔
ناگر کرنول ضلع کی تین میونسپلٹیز (کولہا پور، کلواکرتی، ناگر کرنول) میں ایک بجے تک سب سے زیادہ 51.99 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔اس پولنگ کے دوران، وزیراعلی ریونت ریڈی نے کوڑنگل میں اور مرکزی وزیر بانڈی سنجے نے کریمنگر میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ریاست کی 116 میونسپلٹیز اور 7 میونسپل کارپوریشنز میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
چند چھوٹی موٹی شکایات جیسے شناختی کارڈز کی تبدیلی کے واقعات کے علاوہ پولنگ پرسکون طور پر جاری ہے۔ان میونسپل انتخابات میں کل 52,17,413 ووٹرز نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔



