تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے نئی ہیلت اسکیم ہوگی جلد نافذ، تنخواہ سے ڈیڑھ فیصد کٹوتی متوقع

حیدرآباد: سرکاری ملازمین، اساتذہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے جلد “نیو ایمپلائیز ہیلتھ اسکیم” نافذ کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جمعرات کو چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ کی قیادت میں اہم اجلاس ہوگا۔

 

نئی اسکیم کے تحت پرانی خامیوں کو دور کرتے ہوئے ملازمین کی بنیادی تنخواہ سے تقریباً ڈیڑھ فیصد ماہانہ شراکت لی جائے گی، جبکہ موجودہ آروگیہ شری خدمات خانگی ہاسپٹلس کے بقایاجات اور ری ایمبرسمنٹ مسائل کے باعث مؤثر نہیں رہیں۔

 

نئی اسکیم کے تحت ملازمین کی بنیادی تنخواہ سے ڈیڑھ فیصد رقم بطور شراکت وصول کرنے کے لیے نئی رہنما ہدایات جاری کرنے کی تیاری ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی سرکاری ملازم کی بنیادی تنخواہ 50 ہزار روپے ہو تو اسے ماہانہ تقریباً 750 روپے نئی اسکیم میں بطور کنٹری بیوشن ادا کرنا ہوگا۔ جمعرات کے اجلاس میں اس اسکیم سے متعلق مکمل وضاحت سامنے آنے کی توقع ہے۔

 

حکومت نے بیمہ ماڈل کے بجائے ٹرسٹ ماڈل کے تحت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی مکمل تفصیلات اجلاس کے بعد واضح ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button