تلنگانہ

بلدی انتخابات کانگریس آگے۔ گاندھی بھون میں جشن

حیدرآباد: تلنگانہ میں میونسپل انتخابات کے نتائج کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ 116 میونسپلٹیوں اور 7 کارپوریشنوں میں ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔ اب تک موصول ہونے والے

 

نتائج میں کانگریس برتری میں نظر آ رہی ہے۔ زیادہ تر بلدیات میں وہ اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کون جیتے گا، کون ہارے گا، کس پارٹی کو کتنی نشستیں ملیں گی اور کون سی بلدیہ

 

کس کے قبضے میں جائے گی اس بارے میں اگلے چند گھنٹوں میں صورتِ حال واضح ہو جائے گی۔کانگریس کی برتری کے رجحان کے پیش نظر پارٹی ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں جشن کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔

 

 

آتشبازی کی جارہی ہے اور کارکن جوش و خروش سے رقص کرتے دیکھے گئے۔پارٹی کے ارکان وقائدین ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے ہوئے دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button