تلنگانہ

تلنگانہ بلدی انتخابات سے متعلق اب تک کے نتائج – کانگریس 60 ؛ بی آر ایس 15 اور 16 بلدیات میں معلق

ریاست بھر میں حالیہ دنوں مجموعی طور پر 7 میونسپل کارپوریشنوں اور 116 میونسپلٹیوں کے انتخابات منعقد ہوئے تھے، جن کی ووٹوں کی گنتی آج جاری ہے۔ کل 136 کاؤنٹنگ مراکز پر ووٹوں کی شماری کی جا رہی ہے۔ شام 4 بجے تک موصولہ نتائج کے مطابق کانگریس پارٹی نے 60 سے زائد میونسپلٹیوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ بی آر ایس پارٹی نے 15 میونسپلٹیوں میں فتح درج کی۔

 

متعدد مقامات پر برسرِ اقتدار کانگریس اور اپوزیشن بی آر ایس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی، جس کے باعث ہنگ اسمبلی جیسی صورتحال پیدا ہوئی۔ اس کے نتیجے میں متعلقہ میونسپلٹیوں میں جوڑ توڑ اور حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے انتخابات میں آزاد امیدوار اور ایکس آفیشیو اراکین کلیدی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔ جمعہ کی دوپہر 3 بجے تک کم از کم 16 میونسپلٹیوں میں معلق صورتحال برقرار رہی، جن میں پرکال، عالمپور، نرساپور، جنارم، کیسمدرم، اسناپور، آصف آباد، جمی کنٹہ، جنگاؤں، کاماریڈی، امراچنت، کوہیر، دیورکدرہ، ویملواڑہ، رائیکل، ظہیرآباد، محبوب آباد، علی آباد، بودھن، گدوال، بیلم پلی اور کیاتن پلی سمیت دیگر شامل ہیں۔

 

تاحال سامنے آنے والے نتائج کے مطابق بی آر ایس نے گڈپوتھارم، اندریشم، گمڈی دلہ، آئیجہ، توررور، ابراہیم پٹنم، ترملگیری، ایلّم پیٹ، آمنگل، سرسلہ  دوباک اور تپران سمیت کئی میونسپلٹیوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

دوسری جانب کانگریس پارٹی نے نریڈوچرلہ، حضور نگر، ہالیہ، کوداد، سوریا پیٹ، نندیکونڈہ، چندور، بھوت پور، دھرمپوری، بھینگل، بچکند، بانسواڑہ، یلاریڈی، چوپدندی، سلطان آباد، منتھنی، حسن آباد، مری پیڈہ، ڈورنکل، نارائن کھیڈ، اشواراؤپیٹ، اسٹیشن گھنس پور، اندول-جوگی پیٹ، سداشیو پیٹ، سنگاریڈی، حضور آباد، دیورکونڈہ، کولہاپور، مدور، پیب بیر، مدھیرا، یلندو، ملگو، آتمکور، چننور، رامائم پیٹ، وائرہ، کلور اور بھدراچلم سمیت 60 سے زائد میونسپلٹیوں میں فتح حاصل کی ہے۔

 

ادھر غیر متوقع طور پر وڈے پلی میونسپلٹی میں فارورڈ بلاک نے کامیابی حاصل کی، جبکہ بی جے پی اور دیگر جماعتیں کسی بھی میونسپلٹی میں اقتدار کے قریب پہنچنے میں ناکام رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button