عادل آباد میں کسی پارٹی کو نہیں ملی واضح اکثریت

عادل آباد ۔ عادل آباد میونسپل انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ 49 وارڈز پر مشتمل بلدیہ میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث بلدیہ معلق (ہنگ) ہو گئی ہے۔
انتخابی نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 21 وارڈز میں کامیابی حاصل کی.انڈین نیشنل کانگریس (کانگریس) 11 وارڈز پر کامیاب رہی،بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے 6 وارڈز جیتے مجلس اتحادالمسلمین (ایم آئی ایم) نے بھی 6 وارڈز میں فتح حاصل کی۔
جن میں قابل ذکر مجلس اتحادالمسلمین ٹاؤن صدر نذیر احمدِ سمیت محمد روحیت ،محمد نعمت اللہ،سمینہ بیگم ،ناگ سین ،کشور جادھو ہیں جبکہ 5 وارڈز میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔بلدیہ میں اقتدار کے لیے درکار میجک فیگر 26 نشستیں ہیں، تاہم کوئی بھی پارٹی اس ہدف تک نہیں پہنچ سکی۔ نتیجتاً بلدیہ میں حکومت سازی کے امکانات اتحاد اور حمایت پر منحصر ہو گئے ہیں۔
نتائج کے اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مختلف جماعتوں کے درمیان اتحاد، حمایت اور مذاکرات کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ عوام کی نظریں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ عادل آباد میونسپلٹی میں آئندہ قیادت کس کے ہاتھ میں آئے گی۔اس صورتحال کے بعد سیاسی حلقوں میں گہماگہمی تیز ہو گئی ہے اور آئندہ چند دنوں میں عادل آباد میں
سیاسی جوڑ توڑ اور مذاکرات میں تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔عوام اور سیاسی مبصرین کی نظریں اب اتحادی حکومت کی تشکیل پر مرکوز ہیں۔



