تلنگانہ بلدی انتخابات – میئر ؛ ڈپٹی میئر اور چیرمین و وائس چیرمین کے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری

تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد سیاسی درجۂ حرارت برقرار ہے۔ اس دوران اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کی حلف برداری اور میئر و میونسپل چیئرمین کے انتخاب سے متعلق سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 فروری کو متعلقہ میونسپلٹیوں اور کارپوریشنوں میں دوپہر 12:30 بجے خصوصی اجلاس شروع ہوگا،
جس میں پہلے وارڈ کونسلرس اور کارپوریٹروں کی حلف برداری عمل میں آئے گی، بعد ازاں میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔
حال ہی میں جاری میونسپل نتائج میں اگرچہ کانگریس پارٹی نے اکثریتی نشستیں حاصل کی ہیں، تاہم تقریباً 36 میونسپلٹیوں میں ہنگ صورتحال پیدا ہونے سے میئر اور چیئرمین کے عہدوں کا انتخاب نہایت دلچسپ ہو گیا ہے۔
اس بالواسطہ انتخاب میں ہاتھ اٹھانے کے طریقۂ کار سے کامیاب امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا، جہاں ایکس آفیشیو ووٹ کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اسی وجہ سے بڑی سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے حکمتِ عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔



