تلنگانہ بلدی انتخابات کے فائنل نتائج کا سرکاری طور پر اعلان

تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے فائنل نتائج کا سرکاری اعلان وارڈس اور ڈیویژنس کے اعتبار سے جاری کر دیا گیا ہے۔ریاست بھر میں کانگریس نے سبقت حاصل کرتے ہوئے 1537 نشستیں (51.34 فیصد) اپنے نام کیں، جبکہ بی آر ایس کو 781 نشستیں (26.07 فیصد) حاصل ہوئیں۔ اسی طرح بی جے پی نے 336 نشستوں (11.18 فیصد) پر کامیابی درج کی
۔مجلس اتحاد المسلیمن نے 70 وارڈس اور ڈیویژنس میں کامیابی حاصل کی ۔جن میں سب سے زیادہ نظام میونسپل کارپوریشن میں 14 ڈیویژنس پر مجلسی امیدواروں کو کامیابی ملی جبکہ کریم نگر میونسپل کارپوریشن میں 3 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اسی طرح نلگنڈہ میونسپل کارپوریشن میں 2، محبوب نگر میں 3 ڈیویژن میں مجلس کو کامیابی ملی۔اس کے علاوہ جن بلدیات میں مجلسی امیدواروں کو کامیابی ملی ہے
ان میں بھینسہ بلدیہ میں 12، بودھن میں 12، عادل آباد میں 6، نرمل میں 3، ظہیرآباد میں 2، نارائن پیٹ میں 2، جگتیال میں 2، سنگاریڈی، کاغذنگر، گدوال، کوہیر، کوڑنگل، تانڈور؛ وقارآباد، بانسواڑہ ؛ آرمور میں بالترتیب ایک ایک امیدوار کو کامیابی ملی۔




