تلنگانہ

انتخابات میں جیت اور ہار اللہ کی جانب سے مقرر ہے – مجلس کی 68 ویں یوم تاسیسس تقریب سے صدر مجلس بیرسٹر اویسی کا خطاب

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مجلس کی 68 ویں یوم تاسیسس کے موقع پر حیدرآباد کے دارالسلام میں ہزاروں کے مجموع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں جیت اور ہار اللہ کی جانب سے مقرر ہے۔ دیگر لوگ ہمارے مقدر کے فیصلے نہیں کر سکتے۔ ہمیں اپنے مقدر کے فیصلے کرنے ہوں گے۔

 

نفرت پھیلانے والے ہندو مسلمان کو آپس میں لڑانے والے ، صرف مسلمانوں کے دشمن نہیں ہیں بلکہ یہ بھارت سے دشمنی کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کو اس ملک میں سیاسی طاقت بننا پڑے گا۔ 14 فیصد مسلمانوں کی آبادی کے بغیر بھارت سوپر پاور نہیں بن سکتا۔

 

ماب لنچنگ سے مسلمانوں کو کمزور نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ بھارت کو کمزور کیا جارہا ہے۔ ظلم و نفرت کے اس سلسلہ کے باوجود ملک کا مستقبل روشن رہے گا لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی زندگیوں کو مشعل راہ بنائے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ مجلس کا 68 سالہ سفر آسان نہیں تھا۔

 

آئندہ سفر بھی آسان نہیں رہے گا۔ بزرگوں کی قربانیوں کو دیکھ کر ہمیں حوصلہ ملتا ہے۔ آج ہمارے درمیان میں مجلسی قائدین نہیں ہیں لیکن ان کی قربانیاں آئندہ نسلوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔ ہمارے بزرگوں کی دور اندیش قیادت کی وجہ سے مجلس نے عالیشان تعلیمی ادارے قائم کئے ۔

 

مجلس کا یہ سفر آج ہمارے درمیان جو شان و شوکت ہے وہ خاک و خون کے دریا سے گزر کر یہاں تک پہنچا ہے۔ ہمارے بزرگوں نے جو خواب دیکھا تھا وہ آج پورے ہو رہے ہیں۔ فخر ملت کو گیارہ ماہ تک جیل کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں۔ مجلس کو پہلی مرتبہ جب بلدیہ میں کامیابی حاصل ہوئی تو اس کامیابی میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی شامل تھے ۔ موجودہ دور میں مجلس کا پیام کئی ریاستوں میں پہنچ چکا ہے

 

۔ تلنگانہ میں آج 70 سے زیادہ ارکان بلد یہ کامیاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹرا میں 125 سے زائد ارکان بلدیہ کامیاب ہوئے ۔ ان کامیابیوں کے لئے مجلس کے ارکان مقننہ کارپوریٹرس نے محنت کی کامیابی حاصل ہونے کے بعد نومنتخب ارکان کا اصل کام اب شروع ہو رہا ہے ۔ صدر مجلس نے تمام نو منتخب ارکان کو تلقین کی کہ وہ عوام کے درمیان رہیں

 

۔ عوام کا کام سچائی اور ایمانداری کے ساتھ کریں۔ عوام کے درمیان نہ رہتے ہوئے اگر وہ ہزار کام بھی کروائیں تو وہ عوام کی محبت اور خلوص کے حقدار نہیں ہوں گے۔ صدر مجلس نے نو منتخب ارکان کو تلقین کی کہ وہ اپنا فون خود اٹھائیں

 

۔ اگر پی اے ہے تب بھی اپنے فون کالس کے جواب خود دیں۔ بیرسٹر اویسی نے بہار کے سیمانچل، مہاراشٹرا اور تلنگانہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجلس کے اراکین کو منتخب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button