تلنگانہ

کاغذ نگر بلدیہ کے وارڈ 3 کی نو منتخب کونسلر عالیہ بیگم لاپتہ – پولیس اسٹیشن میں بی آر ایس کے خلاف مجلس کی شکایت

تلنگانہ کے کاغذ نگر بلدیہ کے وارڈ نمبر 3 سے کامیاب ہونے والی مجلس امیدوار عالیہ بیگم کے گزشتہ تین دنوں سے لاپتہ ہونے پر مجلس اتحاد المسلمین نے پولیس میں شکایت درج کرا دی ہے۔ کاغذنگر مجلس کے صدر نے پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی ہے

 

مجلس قائدین نے اس معاملے میں بی آر ایس کے بعض قایدین پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ادھر کاغذ نگر پولیس کا کہنا ہے کہ گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ عالیہ بیگم کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button