تلنگانہ کی 7 میونسپل کارپوریشنوں میں 5 پر کانگریس کا قبضہ – مجلس کے دو ڈپٹی میئرس بھی منتخب
تلنگانہ میں 7میونسپل کارپوریشنوں کے لیے 11 فروری کو انتخابات منعقد ہوئے تھے اور 13 فروری کو نتائج کا اعلان کیا گیا، پیر کے روز میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات بھی مکمل ہوگئے جن میں 5 کارپوریشن پر کانگریس نے قبضہ کرلیا جبکہ کریم نگر میں بی جے پی اور کتہ گوڑم میں سی پی آئی کو کامیابی حاصل ہوتی ۔
کانگریس نے جن پانچ کارپوریشنوں پر قبضہ کیا ان میں نظام آباد، رام گنڈم، محبوب نگر، نلگنڈہ، منچریال شامل ہیں جبکہ کریم نگر میں بی جے پی اور کتہ گوڑم کارپوریشن میں سی پی آئی کا میئر منتخب ہوا ۔ اسی طرح مجلس کو نظام آباد میونسپل کارپوریشن اور نلگنڈہ کارپوریشن میں ڈپٹی میئر کا عہدہ ملا۔
سات کارپوریشنوں میں منتخب میئر اور ڈپٹی میئر میں کریم نگر سے کولگانی سرینواس میئر اور وائی سنیل راؤ ڈپٹی میئر منتخب ہوئے، نظام آباد میں اوما رانی میئر اور سلمہ تحسین ڈپٹی میئر بنیں، رام گنڈم میں سوامی میئر اور ایلّیا ڈپٹی میئر منتخب ہوئے، نلگنڈہ میں چیتنیہ سرینواس ریڈی میئر اور محمد اشرف علی عامر ڈپٹی میئر بنے، منچریال میں دھرنی مدھوکر میئر اور رمیا مہیش ڈپٹی میئر منتخب ہوئے، کتہ گوڑم میں سی پی آئی اور کانگریس کے درمیان معاہدے کے تحت مود گنیش میئر اور سری پورپو للتہ کماری ڈپٹی میئر بنیں، جبکہ محبوب نگر میں ممتا میئر اور ایم سریندر ریڈی ڈپٹی میئر منتخب قرار پائے۔



