تلنگانہ
تلنگانہ میں کل سے تین دن تک بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں تین دن تک کئی علاقوں میں ژالہ باری کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کے سبب 21 سے 24 فروری تک ہلکی سے درمیانی اور بعض مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے
۔محکمہ کے مطابق 22 فروری کو شمالی اور مشرقی تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اگرچہ درجۂ حرارت میں کمی آئے گی، لیکن گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش طوفانی صورت اختیار کرسکتی ہے
۔حیدراباد میں بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مہینے کے آخر تک جاری ہونے والی وارننگز پر نظر رکھنے اور عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔



