تلنگانہ

بانسواڑہ میں حالات مکمل طور پر پُرامن – پولیس کی جانب سے اشرار کی نشاندہی کا عمل شروع

بانسواڑہ میں حالات مکمل طور پر پُرامن، افواہوں سے گریز کی اپیل

 

تلنگانہ کے بانسواڑہ ٹاؤن میں اس وقت مکمل طور پر پُرامن ماحول قائم ہے۔ کاماریڈی ضلع پولیس کی اطلاع کے مطابق کل پیش آئے واقعے کے سلسلے میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ اس واقعہ میں ملوث ہر فرد کی نشاندہی کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

بانسواڑہ کے دونوں طبقات کے معززین آگے آ کر مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں تعاون کر رہے ہیں، جو قابلِ ستائش ہے۔ عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے اضافی پولیس دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

 

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ واٹس ایپ، ٹوئٹر، انسٹاگرام یا دیگر ذرائع پر ایسی کوئی تحریر یا پیغام نشر نہ کریں جس سے مذہبی ہم آہنگی متاثر ہو، نفرت کو ہوا ملے یا جھوٹی افواہیں پھیلیں۔ ایسی حرکتوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری معلومات پر اعتماد کریں۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔ شہری بلا خوف و ہراس اپنی روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

 

مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے یا امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔ ضلع پولیس نے امن اور بھائی چارے کے قیام میں عوامی تعاون کو نہایت اہم قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button