تلنگانہ

حیدرآباد میں اچانک بارش۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں برسات کا امکان

حیدرآباد میں اچانک بارش۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں برسات کا امکان

حیدرآباد: گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی آج شہر حیدرآباد میں ہوئی بارش نے جہاں راحت کا سامان کیا ہے وہیں چھوٹے تاجرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد سکندرآباد کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

 

کئی مقامات پر دھوپ میں بارش ہوئی اور بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔ بارش کی وجہہ سے جہاں عام شہریوں کو راحت ملی وہیں چھوٹے تاجرین کو کافی پریشانی ہوئی۔ ٹھیلہ بنڈی رانوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔افطار سے قبل بارش کی وجہ سے افطاری خریدنے کے لیے گھروں سے باہر نکلنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعض مقامات پر سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

دوسری جانب میڈچل ملکاجگیری ضلع میں بھی موسم اچانک بدل گیا ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے حکام کے مطابق جنوب مغربی خلیجِ بنگال میں ہوا کے کم دباو کے اثر کی وجہ سے موسم بدل گیا ہے اور بارش ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر سے شام تک زون ون کے اضلاع میدک، سدی پیٹ، کاماریڈی، وکار آباد، یادادری بھونگیر، سنگاریڈی، نظام آباد، سری سیلا، جگتیال، منچریال اور کومرم بھیم آصف آباد میں کہیں کہیں معتدل بارش اور بجلی گرنے کا امکان پہلے ہی ظاہر کیا ہے۔

 

اسی طرح رات سے کل صبح تک اضلاع رنگا ریڈی، نلگنڈہ، یادادری بھونگیر، محبوب نگر، سوریا پیٹ، کھمم، بھدرادری کوتہ گوڈم، محبوب آباد، میدک اور سدی پیٹ میں بھی معتدل بارش متوقع ہے۔حیدرآباد شہر میں شام سے رات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ شہریوں کو

 

مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔

حیدرآباد میں اچانک بارش۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں برسات کا امکان

متعلقہ خبریں

Back to top button