تلنگانہ

تلنگانہ کابینہ کا بڑا فیصلہ: ملازمین کے لئے 10 لاکھ اضافی امداد – 17.7 لاکھ افراد کو ڈیجیٹل ہیلت کارڈ جاری

تلنگانہ حکومت نے ملازمین اور پنشنرس کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر 60 سال سے کم عمر کا کوئی سرکاری ملازم انتقال کر جائے تو معمول کے فوائد کے علاوہ اضافی 10 لاکھ روپے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

 

اس کے ساتھ ہی ریاست بھر کے تقریباً 17.7 لاکھ ملازمین اور پنشنرز کو ڈیجیٹل ہیلت ایمپلائی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کارڈز کے ذریعے 1,998 بیماریوں کا علاج ریاست کی 652 نامزد ہاسپٹلس میں فراہم کیا جائے گا

 

۔حکومت نے ملازمین کی بنیادی تنخواہ سے 1.5 فیصد رقم ٹرسٹ میں جمع کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ملازمین سے تقریباً 528 کروڑ روپے ٹرسٹ اکاؤنٹ میں جمع ہوں گے۔ حکومت بھی مساوی رقم ٹرسٹ میں جمع کرائے گی۔

 

اس ٹرسٹ کا انتظام چیف سیکریٹری اور دیگر اراکین کی نگرانی میں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں، ملازمین اور پنشنرس کے لیے نقد سے پاک علاج کی اسکیم کو بھی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ وزیر پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ ریاست کے ضلع اور منڈل ہیڈکوارٹرز کے ہاسپٹلس میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button