انٹر نیشنل
سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں سی بی ایس ای کے دسویں اور 12 ویں کے امتحانات ملتوی

نئی دہلی ۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کل ہونے والے سی بی ایس ای کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ سی بی ایس ای نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے باہمی حملوں کی وجہ سے 2 مارچ کو ہونے والے کلاس 10 اور 12 کے امتحانات ملتوی کر رہا ہے۔
بورڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ بحرین، ایران، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں طلباء اور اسکولوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ بورڈ نے واضح کیا کہ اس التوا کا اطلاق صرف مشرق وسطیٰ کے علاقے کے امتحانی مراکز پر ہوگا
جبکہ دیگر ممالک اور ہندوستان میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ سی بی ایس ای کے امتحانات کے کنٹرولر ایس بھردواج نے کہا کہ ان ملتوی شدہ امتحانات کی نئی
تواریخ کا اعلان جلد ہی سرکاری ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔




