انٹر نیشنل

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ 3 ہلاک 14 زخمی

نئی دہلی: امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک جبکہ مزید 14 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق آسٹن شہر کے ایک بار میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی

 

جس پر پولیس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ایک مسلح شخص کو قابو میں لینے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں تین شہری

 

مارے گئے اور 14 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button