انٹر نیشنل

ایران کے حملوں کے دوران کویت میں کئی امریکی جنگی طیارے اچانک گر پڑے

نئی دہلی: مغربی ایشیا میں تیسرے روز بھی کشیدگی جاری ہے۔ اس تناظر میں کویت میں ایک امریکی جنگی طیارہ (US Warplane) کے علاوہ دیگر طیارے گرنے کی مناظر سامنے آئے ہیں۔ انہیں ایرانی میڈیا ادارے نے شیئر کیا ہے۔

 

کویت کی فضائی حدود میں موجود وہ جنگی طیارہ آگ کی لپیٹ میں آ کر زمین پر گر گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ طور پر باہر نکل آئے۔ یہ جیٹ امریکہ سے آیا تھا یا اسرائیل نے بھیجا تھا؟

 

اس بارے میں وضاحت نہیں ہے۔مزید یہ کہ بعض رپورٹس میں اس فائٹر جیٹ کو F-15 قرار دیا گیا ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ F/A-18 ہو سکتا ہے۔ ان دونوں طیاروں کو امریکہ نے ہی تیار کیا ہے۔اس واقعے پر کویت کی

 

وزارتِ دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعدد امریکی فوجی طیارے گر گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ان میں سوار عملےکو بچا لیا گیا۔ تاہم طیاروں کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

 

اسی دوران کویت کی وزارتِ دفاع نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی صبح متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہوگئے تاہم تمام پائلٹس بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارے کسی دشمن کے میزائل حملے کا نشانہ بنے یا دوستانہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں کویتی شہریوں کو پائلٹس کی مدد کرتے اور انہیں اپنی گاڑیوں میں اسپتال منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل سعود العطوان کے مطابق حکام امریکی اتحادیوں کے ساتھ مل کر واقعے کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button