تلنگانہ

مفت سفر کی خبر جھوٹی نکلی: تلنگانہ آر ٹی سی کی وضاحت، افواہیں پھیلانے والوں کو سخت انتباہ

تلنگانہ آر ٹی سی نے سوشل میڈیا پر بسوں میں معذور افراد کے لیے مکمل مفت سفر کی سہولت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔انتظامیہ کے مطابق حکومتِ تلنگانہ نے معذور افراد کے لیے بسوں میں سو فیصد مفت سفر کی کوئی نئی ہدایت جاری نہیں کی ہے اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں۔

 

تلنگانہ آر ٹی سی نے خبردار کیا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف سخت فوجداری کارروائی کی جائے گی۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

 

کسی بھی نئے فیصلے کی صورت میں سرکاری پریس ریلیز یا ٹی جی ایس آر ٹی سی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ اردولیکس نے بھی اس خبر کو ایک جی او کی بنیاد پر شائع کیا تھا جس پر ادارہ کو کافی افسوس ہے اور اس کے لئے قارئین سے معذرت خواہ ہے

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button