انٹر نیشنل

ایران فوری حملے روک دے۔ قطر کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ قطر نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کا کہنا ہے کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کو ایسی جنگ میں گھسیٹ رہا ہےجس کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

 

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر بات کرتے ہوئے ایران سے فوری طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔ قطر نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ حملوں کا ہدف صرف امریکی مفادات تھے۔

 

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں اور توانائی کے ڈھانچوں کو نشانہ بنایا جس پر عرب ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس امریکہ اور اسرائیل کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔

 

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل امریکہ کے ایران پر حملہ کے بعد مشرقی وسطی میں کشیدگی بڑھ گئی اور جنگ پھیلتی جارہی ہے۔

 

اس صورتحال میں قطر کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button