تلنگانہ
شیو پرتاپ شکلا تلنگانہ کے نئے گورنر مقرر
صدرِ جمہوریہ نے مختلف ریاستوں کے گورنروں کی تقرری اور تبادلوں سے متعلق اہم احکامات جاری کئے ہیں۔ ان احکامات کے مطابق شیو پرتاپ شکلا کو تلنگانہ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے
تلنگانہ کے موجودہ گورنر جشنو دیو ورما کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کو مغربی بنگال کا گورنر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح ناگالینڈ کے گورنر کے طور پر نند کشور یادو کو مقرر کیا گیا ہے
جبکہ بہار کے گورنر کے عہدہ پر سبکدوش لیفٹیننٹ جنرل سید عطاء حسنین کو تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے استعفیٰ کو صدر جمہوریہ نے قبول کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں جمعرات کی شام باضابطہ طور پر احکامات جاری کئے گئے۔



