نیشنل

ہندوستان کا جنگی طیارہ سکھوئی 30 لاپتہ

نئی دہلی: ہندوستان کا سکھوئی-30 ایم کے آئی جنگی طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ کاربی آنگلونگ ضلع میں پیش آیا۔

 

مرکزی وزارتِ دفاع کے ذرائع کے مطابق اس جنگی طیارے کا راڈر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ طیارے کا سراغ لگانے کے لیے فضائیہ کی ایک ٹیم کو تلاش کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

 

"ایکس” پر تصدیق کرتے ہوئے کہا”فضائیہ کا سکھوئی -30 ایم کے آئی طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔ یہ جنگی طیارہ آسام کے جورہاٹ سے روانہ ہوا تھا۔ رات 7 بج کر 42 منٹ پر اس سے آخری رابطہ ہوا تھا۔

 

ہم نے تلاش کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button