انٹر نیشنل
ایران کا اسرائیل پر تازہ حملہ

نئی دہلی: بین القوامی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے حوالہ سے کہا ہے کہ کچھ دیر قبل ایران کی جانب سے اسرائیل کی سرحدوں کی طرف میزائل داغے گئے ہیں۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اس خطرے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور جن علاقوں میں ممکنہ طور پر اثرات پڑ سکتے ہیں وہاں لوگوں کو موبائل فون الرٹس کے ذریعے خبردار کیا جا رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ الرٹ ملنے کی صورت میں شہری فوری طور پر محفوظ مقام پر چلے جائیں اور اگلی ہدایت تک وہیں موجود رہیں۔تاہم اس حملہ میں فوری طور پر کسی بھی طرح کے
جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی فوری اطلاع نہیں ملی۔



